• لاہورہائیکورٹ کا پنجاب بھرمیں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیاں پر حکم امتناعی
  • نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی
  • عمران خان نے گوانتانا موبے میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی
  • مریم نواز کے سمدھی کے گھر پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا، گورنر سندھ
  • نوازشریف پر فرد جرم عائد، آمرانہ دور یاد آگیا ہے، مریم نواز
  • عمران اداروں کے پیچھے مت چھپیں ، سیاست کرنی ہے تو کھل کر سامنے آئیں، پرویز ملک

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

بھارت کے اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 60 بچے ہلاک
indian Children in Hospital

گورکھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا۔ افسوس ناک  طور پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں