• لاہورہائیکورٹ کا پنجاب بھرمیں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیاں پر حکم امتناعی
  • نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی
  • عمران خان نے گوانتانا موبے میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی
  • مریم نواز کے سمدھی کے گھر پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا، گورنر سندھ
  • نوازشریف پر فرد جرم عائد، آمرانہ دور یاد آگیا ہے، مریم نواز
  • عمران اداروں کے پیچھے مت چھپیں ، سیاست کرنی ہے تو کھل کر سامنے آئیں، پرویز ملک

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

ٹرمپ اپنے ہی امریکی ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دینے لگے
donald trump

 واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے پر ملک میں چلنے والے ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ پر امریکی چینل کی جانب سے تنقید کا نشانا بنانے پر چینل کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نشریاتی اداروں سے غلط اور توڑ موڑ کر خبریں پھیلائی جارہی ہیں لہذا ان چینلز کے لائسنس کو ضرور چیلنج کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عوام کے ساتھ بددیانتی کررہے ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے بیانات کی وجہ سے آئے دن تنقید کا سامنا رہتا ہے، نہ صرف عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں رہتے ہیں بلکہ امریکی میڈیا بھی انہیں تنقید کا نشانا بناتا رہتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر کو 1960 سے لیکر اب تک ایٹمی اثاثوں میں ہونے والی مسلسل کمی کے بارے میں ا?گاہ کیا گیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی اثاثوں میں 10 گنا اضافہ کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی صدر نے چینل کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں