• پاکستان کا کابل میں دو مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجے میں انسانی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیں اتارے جانے کے دن 27 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا
  • سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا‘ آئی جی پنجاب
  • پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد
  • میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کو مظالم سے بچانے میں ناکام رہی، اقوام متحدہ
  • ایران ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، آئی اے ای اے
  • وزیر اعظم سے ترکی کے وزیر توانائی وقومی وسائل بیرت البیراک کی ملاقات
  • امریکی وزیرخارجہ کا غیر ملکی دورے کا آغاز ٗ پاکستان کا دورہ بھی کریں گے
  • بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا
  • سعودی ولی عہد نے ذاتی جیب سے حائل کیلئے 50لاکھ ریال عطیہ کردیئے

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں، عمران خان
Imran Khan

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ  نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں، ان کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے، نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا، جی ٹی روڈ پرمارچ سے 24ارب روپے کانقصان ہوا، عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے؟ ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیا جتنانوازشریف کودیا، لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے یہ براہ راست پیسہ باہربھیجتے توپکڑے جاتے۔ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیلئے شیل کمپنیاں بنائیں۔ جی ٹی روڈ پرریلی کاڈرامہ نیب سے بچنے کیلئے  کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے لوگوں کوپاگل بنانااورپاگل سمجھنابھی ان کاجرم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ کیاانہوں نے ووٹرزسے کہاتھاکہ منی لانڈرنگ کیلئے ہمیں اجازت دیں۔ عوام نے لوٹ مار کیلئے مینڈیٹ نہیں دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنانوازشریف کودیا۔ انہوں نے کہاکہ لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔ عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کے لاہورآنے سے 24ارب روپے کانقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کاکمرہ تیارہے۔ عمران خان نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہیں اس لئے امیرمقام کاراستہ نہیں روکا۔ نوازشریف صوبوں اوروفاق کو استعمال کررہاہے۔ عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا یہ دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ہیں ہمیں اس ملک کو ان لوگوں سے بچاناہے۔ انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کو انصا ف ملناچاہیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید خبریں