• مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کم ہوگئی
  • ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ،عدلیہ کی آزادی سے ہی صحافیوں سمیت عام شہری کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا،میاں رضا ربانی
  • قومی اسمبلی نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
  • آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے، شہباز شریف
  • باکسنگ مقابلے میں 11 سیکنڈ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف عرب لیگ کی قرارداد تاریخ کا ایک نیا اور روشن باب ہے، اماراتی وزیرخارجہ
  • قومی سلامتی کے خلاف ایران کی دشمنانہ سازشوں کو ہرصورت میں روکنا ہوگا، سعودی عرب کے وزیرخارجہ
  • بھارت میں میچ فکسرز کے خلاف نیا قانون لانے کی تیاریاں

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

ایم کیوایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہونے کے باوجود رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے
Sindh Assembly

کراچی(این این آئی) ایم کیوایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے پانچ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اآصف حسنین،ارتضی فاروقی،شیخ عبداللہ ،بلقیس مختار اور محمد دلاور استعفیٰ کا اعلان کر کے اسمبلی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے اور پاک سرزمین پارٹی کاحصہ ہیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح بھٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں ،ارکان اسمبلی عادل صدیقی،عدنان احمد،خالد احمد،سفیان یوسف بیرون ملک اور ارم عظیم فاروقی کو پارٹی سے نکالا جاچکا ہے خالد بن ولایت بیرون ملک سے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں پاکستان میں مقیم مگر ایم کیوایم پاکستان میں غیر فعال ارکان سندھ اسمبلی شیراز وحید،ریحان ظفر سمیت دیگر اراکین ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کے لیے مسئلہ ہیں اپنے حلقوں اور تنظیمی طور پر فعال اراکین اسمبلی کو سیکورٹی خدشات لاحق ہیں ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکج پر پیشرفت تیز تر ہونا چاہیئے سیاسی اسپیس ملنے اور وفاقی حکومت کے رویئے کے سوال پر سید امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے اور امید ہے کہ وفاقی حکومت طے کردہ امور کو پورا کرے گی اور ہمارے اآئینی وقانونی دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی ایم کیوایم ترجمان کو امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ہمارے قانونی دفاتر کھلنا شروع ہونگے اور علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیئے دفاتر مل جائیں گے ۔

مزید خبریں