• پی سی بی میں نیا ہیڈ کوچ مقرر، نئی امیدوں کے ساتھ
  • امریکہ نے شمالی کوریا سمیت مزید تین ملکوں پر سفری پابندی عائد کر دی
  • امریکا کبھی بھی شمالی کوریا پرحملے کی حماقت نہیں کرے گا،روسی وزیرخارجہ
  • ٹرمپ کے بیان پر سیاہ فام فٹبالرز بھڑک اٹھے
  • ریکارڈ دیکھنے کے لیےسات دن کی مہلت دی جائے، وکیل اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے کے تحت 4 نئی شاہرائیں بنائی جائیں گی
  • نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
  • پاکستان میں پہلی بار ایک سپر ہیرو لڑکی کی کومک بک کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا
  • نیا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا، سید خورشید شاہ
  • وم عاشورپرموبائل سروس معطل کرنے کیلئے حکومت کو درخواست ارسال

جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل نکالے، سو کسی کو اللہ کا شریک نہ بناؤ حالانکہ تم جانتے بھی ہو۔آیات 286

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنرہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
shahid khaqan abbasi 2

اسلام آباد (اردو ووز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مسلسل روابط کے عزم پر مبنی ہیں ، یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور اس کی برآمدات کے لئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے جی ایس پی پلس سکیم نے پاکستان کی معیشت میں بہتری اور اس کے اقتصادی اور ایجنڈے کے فروغ کے لئے تعمیری فریم ورک فراہم کیا وہ یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کوٹین سے بدھ کو ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے سفیر نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لئے تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے یورپی یونین کے عزم کااعادہ کیا ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نبردآزما ہونے کی بنیاد فراہم کی ۔ وزیر اعظم نے یورپ میں پاکستانی برادری کے کردار کو بھی سراہا جو اپنے متعلقہ ممالک کی ترقی میں معاون کردار ادا کررہی ہے۔

مزید خبریں