• مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کم ہوگئی
  • ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ،عدلیہ کی آزادی سے ہی صحافیوں سمیت عام شہری کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا،میاں رضا ربانی
  • قومی اسمبلی نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
  • آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے، شہباز شریف
  • باکسنگ مقابلے میں 11 سیکنڈ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف عرب لیگ کی قرارداد تاریخ کا ایک نیا اور روشن باب ہے، اماراتی وزیرخارجہ
  • قومی سلامتی کے خلاف ایران کی دشمنانہ سازشوں کو ہرصورت میں روکنا ہوگا، سعودی عرب کے وزیرخارجہ
  • بھارت میں میچ فکسرز کے خلاف نیا قانون لانے کی تیاریاں

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

عوامی شکایات پر ایک ڈی ایس پی کو جبری ریٹائرڈ، دوسرے کو معطل کردیا
KPK police

پشاور(نیوز ڈیسک)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کرپشن، بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات پر ایک ڈی ایس پی کو جبری ریٹائرڈ جبکہ دوسرے کو معطل کردیاہے۔

ڈی ایس پی شبقدرفیاض خان کے خلاف کرپشن، بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔جس کی بنا پر انہیں معطل کرکے مزید محکمانہ کاروائی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی جی پی خیبر پختونخوا کو پیش کردی۔ محکمانہ کاروائی اور عوام سے حاصل کی گئی معلومات کی رپورٹ میں ڈی ایس پی شبقدر پر لگائے گئے عوامی شکایات درست ثابت ہونے پر آئی جی پی نے ڈی ایس پی شبقدر فیاض خان کو فوری طور پرملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیاہے۔اسی طرح ڈی ایس پی میدان ( لوئر دیر) امجد علی کے خلاف بھی کرپشن اور بداعنوانی کی عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جنہیں فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس میں کرپٹ اور بداعنوان عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اور سب کے خلاف بلازامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید خبریں