• سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ٗ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ٗعارف علوی
  • بلاول بھٹو زرداری کااسلام آباد میں قیام کا فیصلہ
  • عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ٗ دانیال عزیز
  • نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ٗ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ٗخورشید شاہ
  • منچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا ٗتیرہ موٹر سائیکل بر آمد ٗ مقدمات درج
  • رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل
  • دتہ خیل میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے
  • سندھ میں پیپلز پارٹی نے 9سالہ اقتدارمیں لوٹ مار‘کرپشن اور سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ریاض چاندڈیو
  • اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی طلبہ کو پڑھانے کے لئے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کرلیا

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا ’’ احتساب سب کا ‘‘کے اصول پر عمل
JUSTICE R JAVED IQBAL

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ نیب کی ساکھ کو بحال کر نے کیلئے’’ احتساب سب کا ‘‘کے اصول پرعمل کیا جائیگا۔ میں نے ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے ۔ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی اور نہ ہی اب لوں گا۔ نیب کے افسران اہلکار اپنا کام دیانتداری ، محنت ، لگن اور بغیر کسی دباؤ کے سر انجام دیں۔ شیشے سے بنی خوبصورت بلڈنگ میں بیٹھنے سے اس وقت تک ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہیں ہوگا جب تک نیب کے افسران اہلکار اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری ، شفافیت ، میرٹ ، قانون اور اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان کے ساتھ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹانرنس کی پالیسی نہیں اپنائیں گے ۔ نیب کے تمام افسران اہلکاروں کی کارکردگی کو ذاتی طورپر مانیٹر کرونگا اور آنے والے مہینوں میں نیب کی کار کردگی میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر اور نیب راولپنڈی کے افسران سے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نیب کی ساکھ کو بحال کر نے کیلئے’’ احتساب سب کا ‘‘کے اصول پر عمل کیا جائیگا۔ انکوائریاں اورتحقیقات سالہ سال کے بجائے اب قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر نہ صرف مکمل کی جائیں گی بلکہ معزز احتساب عدالتوں  ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا موقف قانون اور شواہد کے مطابق معزز عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائیگا جس سے بد عنوانی عناصر کو کیفر کر دار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بھی بر آمد کر نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی اور نہ ہی اب لونگا ۔نیب کے افسران ٗ اہلکار اپنا کام پوری دیانتداری ٗ محنت ٗ لگن اور بغیر کسی دباؤ کے سر انجام دیں کیونکہ آپ کا تعلق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کر نے والے ایک اعلیٰ ادارہ سے ہے جس سے قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اگر آپ کو کسی شخص ٗ ادارے کے خلاف بد عنوانی کی کوئی درخواست موصول ہوتی ہے تو اس کی صحیح جانچ پڑتال قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں کیونکہ عزت نفس سب کی مقدم ہے اس کا خاص طورپر خیال رکھا جائے اور کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائیگا دوسری طرف بد عنوان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر تے ہوئے دائر کئے جائیں اس سے نہ صرف نیب کے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام میں بھی نیب کی ساکھ بحال ہو گی انہوں نے کہاکہ نیب کے جو افسران ٗ اہلکار اپنے عہدے کا غلط استعمال کریں گے ان کیلئے نیب میں کوئی جگہ نہیں میں نیب کے تمام افسران ٗ اہلکاروں کی کار کر دگی کو ذاتی طورپر مانیٹر کرونگا اور آنے والے مہینوں میں نیب کی کار کر دگی میں ایک واضح تبدیلی نظر آئیگی ۔انہوں نے نیب کے افسران ٗ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ٗ انتہائی ٗ دیانتداری ٗ محنت ٗ لگن ٗ شفافیت اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر پختہ یقین رکھتے ہوئے ادا کریں تاکہ بد عنوانی کے ناسور کو ملک سے جڑ سے اکھاڑنے میں ہم اپنا کر دار ادا کریں ۔

مزید خبریں