• سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ٗ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ٗعارف علوی
  • بلاول بھٹو زرداری کااسلام آباد میں قیام کا فیصلہ
  • عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ٗ دانیال عزیز
  • نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ٗ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ٗخورشید شاہ
  • منچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا ٗتیرہ موٹر سائیکل بر آمد ٗ مقدمات درج
  • رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل
  • دتہ خیل میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے
  • سندھ میں پیپلز پارٹی نے 9سالہ اقتدارمیں لوٹ مار‘کرپشن اور سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ریاض چاندڈیو
  • اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی طلبہ کو پڑھانے کے لئے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کرلیا

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

پنجاب بینک کی ڈیفالٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کو نیلام کرنے کا حکم
UMT KARACHI

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک کی ڈیفالٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب بینک کی درخواست پر سماعت کی۔

بینک کے وکلاء کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے مالک ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے انسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ کے نام پر قرض حاصل کیا، انہوں نے قرض کیلئے 124کنال 17مرلے پر مشتمل یو ایم ٹی کی جائیداد رہن رکھوائی تھی۔ قرض کی عدم ادائیگی پر 2011 میں انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔

ڈاکٹرحسن صہیب کے خلاف 2016 سے 44 کروڑ 70 لاکھ 16 ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہوچکی ہے لیکن عدالتی ڈگری جاری ہونے کے باوجود ڈاکٹر صہیب نے بینک کے قرض کی مکمل رقم ادا نہیں کی۔ فاضل عدالت سے استدعا کی کہ بینک نادہندہ سے رقم کی ریکوری کیلئے یو ایم ٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی یونیورسٹی کو 1 1نومبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں