• بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،پاکستان
  • وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا
  • شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی ، بیرسٹراعتزازاحسن
  • عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں ٗجتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں ٗرانا ثناء اللہ
  • قصور واقعہ ٗکراچی مددگار پولیس 15پر کالز میں اضافہ
  • وزیراعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی ٗعمران خان
  • عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی
  • کراچی ٗ اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے والا ایک اور چینی باشندہ گرفتار
  • ناقص دودھ کی سماعت ٗ چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانیوالے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم
  • مردم شماری کی تصدیق کے نام پرجعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں‘عوام معلومات نہ دیں‘آئی ایس پی آر

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

میں چاہوں گا کہ سب دنیا کو میری نظرسے دیکھیں تو میں بنیاد پرست نہیں انتہا پسند کہلاؤں گا
DG ISPR MAJ. GEN. ASIF GHAFOOR

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مجھے کسی کو ثبوت نہیں دینا کہ میں مسلمان ہوں کیونکہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے جب کہ مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں عمل سے ثابت کریں۔ بنیاد پرستی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، میں بھی بنیاد پرست ہوں، مغرب ممالک اور بھارتی بھی بنیاد پرست ہیں لیکن ہر بنیاد پرست دہشت گرد نہیں اور ہر دہشت گرد بنیاد پرست  نہیں ہوتا۔ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کیا، ہم نے مرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجودنہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کو جامعہ کراچی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ جامعہ کراچی آیا ہوں، یہاں آکر لگا کہ خواتین کی یونیورسٹی آیا ہوں تاہم میں نے جامعہ میں طالبات کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ بھی وی سی سے پوچھی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم بنیاد پرستی کے موضوع پر بات کریں گے، بنیاد پرستی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، میں بھی بنیاد پرست ہوں، مغربی ممالک  کے  لوگ اور بھارتی بھی بنیاد پرست ہیں لیکن ہر بنیاد پرست دہشت گرد نہیں اور ہر دہشت گرد بنیاد پرست نہیں ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ سب دنیا کو میری نظر سے دیکھیں تو میں بنیاد پرست نہیں انتہا پسند کہلاؤں گا، جب میں دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کروں تو تشدد پسند یا دہشت گرد کہلاؤں گا۔ پاکستان اللہ کا تخلیق کردہ سب سے خوبصورت ملک ہے، جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مجھے کسی کو ثبوت نہیں دینا کہ میں مسلمان ہوں، یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں عمل سے ثابت کریں، ہم اسلام کے اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک کے طور پر پہچانے گی، اللہ نے دنیا کو ہر نعمت سے نوازا ہے جب کہ ہر موسم ہر پھل دریا پہاڑ صحرا سب اس ملک میں ہے۔ سوویت یونین جب افغانستان آیا تو کہا گیا اس سے اسلام کو خطرہ ہے، امریکا کی مدد سے سوویت کو افغانستان سے نکالا تاہم نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو پاکستان آگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کیا، ہم نے مرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں