• بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،پاکستان
  • وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا
  • شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی ، بیرسٹراعتزازاحسن
  • عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں ٗجتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں ٗرانا ثناء اللہ
  • قصور واقعہ ٗکراچی مددگار پولیس 15پر کالز میں اضافہ
  • وزیراعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی ٗعمران خان
  • عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی
  • کراچی ٗ اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے والا ایک اور چینی باشندہ گرفتار
  • ناقص دودھ کی سماعت ٗ چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانیوالے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم
  • مردم شماری کی تصدیق کے نام پرجعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں‘عوام معلومات نہ دیں‘آئی ایس پی آر

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

کپتان کا پیپلزپارٹی سے سیاسی ٹکرلینےکا فیصلہ، سندھ میں سیاسی پلان تیار
imran khan

کراچی (اُردو ووز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ 16اکتوبر سے 22اکتوبر تک سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں ہوں گی۔

تحریک انصاف 20اکتوبر کو سندھ میں دیوالی کا بھرپور جشن منائے گی، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت عمر کوٹ لامبا گراونڈ دیوالی جشن میں شریک ہوگی۔تحریک انصاف 22اکتوبر کو سہون شریف میں جلسہ عام کرے گی، جس سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔  5نومبر کو اوباڑو میں عمران خان عوامی میدان لگائیں گے۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 16سے 22اکتوبر تک سندھ میں پارٹی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے  2جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ باقی جلسوں کی تاریخیں بھی مقامی قیادت کی مشاورت سے طے کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں