• سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ٗ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ٗعارف علوی
  • بلاول بھٹو زرداری کااسلام آباد میں قیام کا فیصلہ
  • عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ٗ دانیال عزیز
  • نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ٗ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ٗخورشید شاہ
  • منچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا ٗتیرہ موٹر سائیکل بر آمد ٗ مقدمات درج
  • رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل
  • دتہ خیل میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے
  • سندھ میں پیپلز پارٹی نے 9سالہ اقتدارمیں لوٹ مار‘کرپشن اور سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ریاض چاندڈیو
  • اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی طلبہ کو پڑھانے کے لئے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کرلیا

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

کراچی میں پانی بحران کا خطرہ، 16اکتوبر کو پانی نہیں ملے گا
WATER SHORTAGE IN KARACHI

کراچی (اُردو ووز) شہر قائد میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ ملک کا سب سے بڑا شہر بارہ گھنٹے تک پانی سے محروم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر پر پانی بحران کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، واٹر بورڈ کراچی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 16اکتوبرکوصبح  6سے شام6بجے تک پانی کی فراہمی بندرہے گی۔ کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ پیر کے دن دھابیجی اور گھارو سے سپلائی بند رہے گی، بجلی تعطل کے باعث دھابیجی، گھارواسٹیشنز سے پانی سپلائی نہیں ہوگا اور بارہ گھنٹے تک شہر کو پینتیس کروڑ گیلن پانی نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی کے ترقیاتی کام کے سبب پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند رہے گی، 350سے400ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی سے تمام علاقے متاثر ہونگے۔ واٹر بورڈ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری پانی کی قلت سے محفوظ رہنے کیلئے پانی کا ذخیرہ کرلیں۔

مزید خبریں