• بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،پاکستان
  • وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا
  • شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی ، بیرسٹراعتزازاحسن
  • عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں ٗجتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں ٗرانا ثناء اللہ
  • قصور واقعہ ٗکراچی مددگار پولیس 15پر کالز میں اضافہ
  • وزیراعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی ٗعمران خان
  • عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی
  • کراچی ٗ اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے والا ایک اور چینی باشندہ گرفتار
  • ناقص دودھ کی سماعت ٗ چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانیوالے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم
  • مردم شماری کی تصدیق کے نام پرجعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں‘عوام معلومات نہ دیں‘آئی ایس پی آر

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

کینیڈین شہری منتخب حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے، عدالت کو نوٹس لینا چاہیے، مریم اور نگزیب
maryam orangzaib

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیڈین شہری منتخب حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے ٗگارڈ فادر اور سسلین مافیا کو کینیڈا سے بلا کر حکومت گرانے کی سازش کی جاتی ہے ٗ عدالت کو نوٹس لینا چاہیے ٗ افواہیں پھیلانے کے باوجود پاکستان میں سینیٹ اور 2018 کے الیکشن وقت پرہوں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ نے جسے گھر بھیجا ٗسیسلین مافیا اور گاڈ فادر کہا وہ عدالتوں میں پیش ہورہا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کے کئی گاڈ فادر ہیں اور وہ کینیڈا سے آتے ہیں ٗوہ کونسی طاقت ہے ٗکونسا نامعلوم مافیا اور گاڈ فادر ہیں جو اسے خاص موقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں ٗ اب استعفے لینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی منتخب وزیراعظم اور حکومت کو گرانے کی بات کرتے ہیں، آج پھر منتخب وزیراعلیٰ اور حکومت کو گرانے کی بات کررہے ہیں، سب یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر ایک رات میں کینیڈا سے پاکستان آتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ شخص کینیڈا سے آکرایک منتخب وزیراعظم اور وزیراعلی کو دھمکی دیتا ہے، اس معاملے پر اب سارے ادارے کیوں خاموش ہیں، عدلیہ اور تمام اداروں کو طاہرالقادری کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 4 سال میں کام کرکے دکھایا ہے ٗیہ لوگ پاکستان کے عوام کے دشمن ہیں، اس طرح کی روایات کو ختم ہونا چاہیے، ان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی ٗیہ چاہے کچھ کرلیں پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے ٗانتشار پھیلانے والی قوتوں کوعوام کبھی معاف نہیں کریگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے ٗملک میں جو کچھ ہورہا ہے، تمام نکتوں کو عوام جوڑ کر سمجھ سکتی ہے کہ کیا ہورہا ہے۔

مزید خبریں