• بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائیگا،پاکستان
  • وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا
  • شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی ، بیرسٹراعتزازاحسن
  • عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں ہیں ٗجتنے گھٹیا ہیں اتنی ہی گھٹیا گفتگو کرتے ہیں ٗرانا ثناء اللہ
  • قصور واقعہ ٗکراچی مددگار پولیس 15پر کالز میں اضافہ
  • وزیراعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی ٗعمران خان
  • عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی
  • کراچی ٗ اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے والا ایک اور چینی باشندہ گرفتار
  • ناقص دودھ کی سماعت ٗ چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانیوالے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم
  • مردم شماری کی تصدیق کے نام پرجعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں‘عوام معلومات نہ دیں‘آئی ایس پی آر

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

معصوم بچی کا اغواء کے بعد زنا اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
Bilawal Bhutto

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغواء کے بعد زنا اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے قصور میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 1 1واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں