نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات،مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال              پانچ سال کے دوران ملک میں 10کروڑ پودے لگانے کیلئے تین ارب 65کروڑ روپے سے زائد رقم کی منظوری              لاہور، مختلف مقامات سے پانچ سالہ بچی اور خاتون کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی              کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا عدنان پاشا گرفتار              قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا              کراچی میں 170 سالہ قدیم رہائشی عمارت کا مخدوش حصہ زمین بوس              چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے جنوبی اضلاع کی مثالی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے، مولانا فضل الرحمان              احد چیمہ کی گرفتاری کے بعدسول افسران کی ہڑتال کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے ،اقدام ریاست کیخلاف بغاوت ہے، اعتزاز احسن              معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ،مریم اورنگزیب              سی پیک دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں اور دوستی کا بھی ذریعہ ہے، چینی سفیر       
تازہ تر ین

رافیل نڈال ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر

rafeel nadal

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یوایس اوپن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیکر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیویارک کے آرتھرآشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں رافیل نڈال نے اینڈرسن کو 6-3، 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کیریئر کا 16 واں گرینڈ سلیم اپنے نام کیا تھا۔ہسپانوی اسٹار نے 19 میجرٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن برطانیہ کے اینڈی مرے سے چھین لی ہے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے اسٹار کھلاڑی روجر فیڈرر نے بھی اپنی درجہ بندی کو بہتر کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور یوں 2011 کے بعد دونوں اسٹارز پہلی مرتبہ سرفہرست پوزیشن میں آگئے ہیں۔36 سالہ سوئس اسٹار فیڈرر کو یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں مارٹن ڈیل پوٹرو نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔خیال رہے کہ سابق عالمی نمبرایک اینڈی مرے زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے دست بردار ہوگئے تھے۔

درجہ بندی میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں جرمنی کے نوجوان اسٹار الیگزینڈر زیوریو نے کیریئر کا بہترین چوتھا نمبر حاصل کیا ۔یو ایس اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال کے مقابل آنے والے کیون پیٹرسن 17 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پابلو کارینو بستا نے پہلی مرتبہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ۔کروشیا کے مارین سلیک پانچویں، سابق عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ چھٹے اور آسٹریا کے ڈومینیک تھیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔ٹینس کے سرفہرست دس کھلاڑیوں میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا آٹھویں، بلغاریہ کے گریگور ڈیمیتروف نویں اور اسپین کے کارینو بستا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبر یں

 دبئی (اردو ووز)معروف پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہاہے کہ اگر وہ ایتھلیٹ ہوتیں تو کرکٹر بننا پسند کرتیں اور ان کی کوشش ہوتی کہ وہ عمران خان جیسی کرکٹر بنیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا ... تفصیل

 اسلام آباد (اردو ووز)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹبال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی ۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں ... تفصیل

 دبئی (اردو ووز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ... تفصیل