• بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی
  • روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار اور بنگلہ دیش میں معاہدہ طے پاگیا
  • نواز شریف ایک بار پھر پارلیمنٹ کو تختہ مشق بنا رہے ہیں، نیئر حسین بخاری
  • بم دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، دہشت گرد نادر عرف مرشد کے جے آئی ٹی میں انکشاف
  • ویسٹ انڈین پانچ سال تک ہر سال تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان آئے گی، چیئرمین پی سی بی
  • عالمی دنیا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اپنی بے حسی ختم کرے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 21 ستمبر کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کریگی
bangladesh cricket team

 ڈھاکہ (اردو ووز)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی ٗ بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بنگلہ دیشی ٹیم 21 ستمبر کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی ٗ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ٗ انہیں آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائیگا ٗ مہمان ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل 12 اکتوبر کو پریکٹس میچ کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا میچ 18 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں