• بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی
  • روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار اور بنگلہ دیش میں معاہدہ طے پاگیا
  • نواز شریف ایک بار پھر پارلیمنٹ کو تختہ مشق بنا رہے ہیں، نیئر حسین بخاری
  • بم دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، دہشت گرد نادر عرف مرشد کے جے آئی ٹی میں انکشاف
  • ویسٹ انڈین پانچ سال تک ہر سال تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان آئے گی، چیئرمین پی سی بی
  • عالمی دنیا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اپنی بے حسی ختم کرے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا، نجم سیٹھی
najam sethi

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

نجم سیٹھی نے غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا، ورلڈ الیون ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہ سیریز مسلسل 3 سال تک کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیزکی ٹیم نومبر میں آئیگی جبکہ اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ سالوں میں مزید بڑی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90 سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔

مزید خبریں