• بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی
  • روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار اور بنگلہ دیش میں معاہدہ طے پاگیا
  • نواز شریف ایک بار پھر پارلیمنٹ کو تختہ مشق بنا رہے ہیں، نیئر حسین بخاری
  • بم دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، دہشت گرد نادر عرف مرشد کے جے آئی ٹی میں انکشاف
  • ویسٹ انڈین پانچ سال تک ہر سال تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان آئے گی، چیئرمین پی سی بی
  • عالمی دنیا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اپنی بے حسی ختم کرے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کرنے والے خاکروب قرار
veerat kohli

لندن (اردو ووز)آسٹریلوی صحافی نے کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کرنے والے خاکروب قرار دیدیا۔

ڈینس نامی آسٹریلوی صحافی نے تضحیک آمیز انداز میں کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی تصویر کواپنے ٹوئٹ پر شیئرکیا اور اس پر کمنٹس کئے ہیں کہ’’خاکروب ورلڈ الیون کے میچ سے قبل اسٹیڈیم کی صفائی کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں‘‘ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے افتتاحی میچ پرجہاں پاکستانی خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں بین الاقوامی شائقین کرکٹ اور مبصرین بھی خوب پرجوش دکھائی دیئے ۔

اس موقع پر مشہور آسٹریلوی اسپورٹس صحافی ڈینس نے بھی جہاں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں انہوں نے بھارت پر تیر چلانے سے گریز نہ کیا۔ڈینس نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اوراس پر پیغام لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں خاکروب آزادی کپ کے افتتاحی میچ سے قبل صفائی کے کام میں مصروف ہیں۔ڈینس کے اس پیغام پر بھارتی شائقین کرکٹ خاصے برہم دکھائی دیئے۔

مزید خبریں