• پی سی بی میں نیا ہیڈ کوچ مقرر، نئی امیدوں کے ساتھ
  • امریکہ نے شمالی کوریا سمیت مزید تین ملکوں پر سفری پابندی عائد کر دی
  • امریکا کبھی بھی شمالی کوریا پرحملے کی حماقت نہیں کرے گا،روسی وزیرخارجہ
  • ٹرمپ کے بیان پر سیاہ فام فٹبالرز بھڑک اٹھے
  • ریکارڈ دیکھنے کے لیےسات دن کی مہلت دی جائے، وکیل اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے کے تحت 4 نئی شاہرائیں بنائی جائیں گی
  • نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
  • پاکستان میں پہلی بار ایک سپر ہیرو لڑکی کی کومک بک کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا
  • نیا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا، سید خورشید شاہ
  • وم عاشورپرموبائل سروس معطل کرنے کیلئے حکومت کو درخواست ارسال

جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل نکالے، سو کسی کو اللہ کا شریک نہ بناؤ حالانکہ تم جانتے بھی ہو۔آیات 286

پاکستانی ٹیم آئندہ سال اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی
pakistan cricket team

اسلام آباد(اردو ووز) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیمیں 10 برس قبل ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوئیں تھیں جب 2007ء میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد خان آفریدی کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گرین شرٹس نے اسکاٹش ٹیم کو 51 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا ٗیہ پہلا موقع ہو گا کہ اسکاٹ لینڈ آئی سی سی کے کسی فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کریگا۔

شیڈول کے تحت پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2013ء میں دو ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا جہاں ایک میچ میں گرین شرٹس 96 رنز سے فتح یاب رہی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اسکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوئٹزر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور ان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ناصرف کھلاڑیوں بلکہ مداحوں کیلئے بھی بڑی خبر ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا ہمیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

مزید خبریں