• سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ٗ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ٗعارف علوی
  • بلاول بھٹو زرداری کااسلام آباد میں قیام کا فیصلہ
  • عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ٗ دانیال عزیز
  • نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ٗ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ٗخورشید شاہ
  • منچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا ٗتیرہ موٹر سائیکل بر آمد ٗ مقدمات درج
  • رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل
  • دتہ خیل میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے
  • سندھ میں پیپلز پارٹی نے 9سالہ اقتدارمیں لوٹ مار‘کرپشن اور سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ریاض چاندڈیو
  • اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی طلبہ کو پڑھانے کے لئے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کرلیا

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

پاکستان ، ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے امکانات
PAKISTAN VS SOUTH AFRICA

 اسلام آباد (اردو ووز)پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ملتوی ہونے کے بعدساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی ونڈو خالی ہے اور کوئی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اس حوالے سے پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ابتدائی بات چیت ہو ئی ٗ پی سی بی نے ساؤتھ افریقہ کو یہ سیریز پاکستان میں بھی کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ساؤتھ افریقہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ اپنے اجلاس میں کرے گا ۔ امکان یہی ہے کہ یہ سیریز دسمبر میں ساؤتھ افریقہ میں کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کرکٹ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکورٹی کے نمائندے نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں سراہا گیا ہے۔

مزید خبریں