• سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ٗ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ٗعارف علوی
  • بلاول بھٹو زرداری کااسلام آباد میں قیام کا فیصلہ
  • عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ٗ دانیال عزیز
  • نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ٗ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ٗخورشید شاہ
  • منچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا ٗتیرہ موٹر سائیکل بر آمد ٗ مقدمات درج
  • رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل
  • دتہ خیل میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے
  • سندھ میں پیپلز پارٹی نے 9سالہ اقتدارمیں لوٹ مار‘کرپشن اور سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ریاض چاندڈیو
  • اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی طلبہ کو پڑھانے کے لئے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کرلیا

جس دن اس (سونے، چاندی اور مال) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس (تپے ہوئے مال) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی.(سورۃ التوبۃ)آیت نمبر 35

ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کے پاس کوئی جواز نہیں، مکی آرتھر کی ناکام کھلاڑیوں کی سرزنش
mki aarther

دبئی(اردو ووز) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیو ں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا ہے تاہم جو کھلاڑی ناکام ہوئے ہیں ان کے پاس اب اس بات کا جواز نہیں ہے کہ انہیں موقع نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے ناکام کھلاڑیوں کی سرزنش کی اور انہیں تنبیہہ کی کہ ڈومیسک سیزن چل رہا ہے، اس لئے آپ جائیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں اور اپنی خامیوں پر قابو پائیں۔13 ماہ قبل پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں مسلسل خراب کارکردگی دکھانے کے بعد اب تنزلی کا شکار ہیں۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ ٗآسٹریلیا کے بعد تیسری ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سیریز جیتی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز دو دو میچوں سے برابر رہی تھی ٗپاکستانی ٹیم کو گذشتہ گیارہ میں سے 9ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اگلا ٹیسٹ آٹھ ماہ بعد کھیلے گی ٗآئر لینڈ میں ایک ٹیسٹ اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ ہونا ہیں ٗ آپ اپنی خامیوں پر قابو پائیں اور پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر ہار کے بعد اپ سیٹ تھے ان کے لہجے میں تلخی دکھائی نہیں دی تاہم ان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ وہ شکست کے بعد اپ سیٹ ہیں۔

مزید خبریں