حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اس بات میں بھی ہمیں گناہ ہوگا ؟

Ahadees

ابوبکر بن ابی شیبہ، ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، زیاد بن علاقہ، حضرت اسامہ بن شریک فرماتے ہیں۔ میں نے دیکھا دیہات والے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھ رہے ہیں کہ اس بات میں بھی ہمیں گناہ ہوگا ؟ اس بات میں بھی ہمیں گناہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے کسی بات میں گناہ نہیں رکھ البتہ اپنے بھائی کی آبروریزی گناہ ہے۔ پھر کہنے لگے اگر ہم علاج نہ کریں تو ہمیں گناہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے بندو! علاج کیا کرو کیونکہ اللہ پاک نے بڑھاپے کے علاوہ جو بھی بیماری پیدا کی اس کا علاج بھی پیدا فرمایا۔ کہنے لگے اے اللہ کے رسول! بندے کو سب سے اچھی چیز کیا عطا کی گئی؟ فرمایا خوش خلقی۔

سنن ابن ماجہ، طب کا بیان، اللہ نے جو بیماری بھی اتاری اس کا علاج بھی نازل فرمایا۔

(حدیث 3441)

مزید احادیث

نصر بن علی جہضمی، زیاد بن ربیع، عباد بن منصور، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی میرا گزر ہوا۔ ہر ... تفصیل

ابوسلمہ یحییٰ بن خلف، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حسن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بخار دوزخ کی ایک بھٹی ہے۔ اسے ٹھنڈے پانی کے ساتھ اپنے آپ سے دور کرو۔

سنن ابن ماجہ، ... تفصیل

محمد بن عبداللہ بن نمیر، مصعب بن مقدام، اسرائیل، سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ، حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا بخار دوزخ کی بھاپ سے ہوتا ہے اسے ... تفصیل