کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اجمل بلوچ کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تاجر نمائندوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقت کی۔ایف بی آر کے چیئرمین، نعیم میر جنرل سیکرٹری، چیئرمین خواجہ شفیق ، شاہد غفور پراچہ، خالد چوہدری، عبدالقیوم، باچا خان، اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنانا زیادتی ہے ہم نظر ثانی کریں گے ایف بی آر کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ ٹیکس دھندگان کو سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال سے فائلرز سے ٹرانزیکشن ٹیکس کی کٹوتی ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کسٹم حکام کو متنبہ کیا کہ وہ ریٹلیرز کو تنگ کرنا بند کریں۔اسد عمر نے اعلان کیا کہ اگلے سال سے گوشوارہ فارم ایک صفحہ اور آسان اردو زبان میں ہو گا۔ جب کہ استعمال شدہ موبائل فون کی درآمد کی بھی عنقریب اجازت دے دی جائے گی ۔مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

جب کہ کریشن کے خاتمہ کے لئے ایف بی آر اور ٹیکس گزاروں کا رابطہ کم سے کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور گاڑیاں استعمال شدہ در آمد کی جا سکتی ہیں تو استعمال شدہ موبائل کیوں نہیں در آمد کئے جا سکتے ؟مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ شفیق اور جنرل سیکرٹری نعیم میر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو آڈٹ کے معاملات حل کرنے چائیں اور کوئی بھی آڈٹ 20% اضافہ سے استثنیٰ دیا جانا چاہیے۔ کسٹم حکام ایئرپورٹ اور بارڈرز کے بجائے شہروں میں وئر ہاوسز پر چھاپے مارتے ہیں اور رشوت کا بازار گرم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ SRO بھی اردو زبان میں ہوناچاہیے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل