آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

خیرپور کے عوام نے پٹرول مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

خیرپور(ویب ڈیسک)خیرپور کے عوام نے پٹرول مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب سکھر ۔خیرپور ۔رانی پور۔لاڑکانہ۔گمبٹ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ویگنوں بسوں کے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان منہ مانگے کرائے وصول کرنے پر تلخ کلامی تصادم کے نتیجے میں دس افراد معمولی زخمی ہوگئے معاملہ رفع دفع۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع بھر کے عوام نے نیا پاکستان عمران خان کی حکومت کے سی این جی ،پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے وعدے وفا نہیں کئے اور وہ عوام پر وار در وار سے بھی گریز نہیں کررہی ہے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت کے بعد سے آنے والی حکومت نے عوام کو مسائل اور مہنگائی کی دلدل میں ہی دھکیلا ہے عوام کو سکھ چین کی زندگی کی خوشیاں چھینی ہیں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی ۔سبزی ،فروٹ سمیت دیگر عام ضروریات زندگی کی اشیاء کے دام بھی خود بخود آسمان پر پہنچ گئے ہیں کھانے پینے کی اشیاء غریب محنت کش طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ۔انہوں نے سی این جی اور پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ختم کیا جائے تاکہ غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کا لقمہ سکون سے کھاسکیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 38900پوائنٹس سے کم ہو کر38300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب12ارب روپے سے زائدڈوب گئے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے روئی کی خریداری بڑھادی ہے جبکہ جنرز نے بھی اسٹاک میں رکھی ہوئی روئی فروخت کرنا شروع کردی جس کے باعث کاروباری حجم میں نسبتاً اضافہ ہوگیا جبکہ روئی کے بھاﺅ میں بھی ... تفصیل