برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

عمران خان ملک کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں‘چوہدری محمدسرور

Imran khan

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی جمہوری مملکت ہے جس کی بنیادیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ و فکر سے استوار ہوئی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور ترقی 22کروڑ عوام کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ اولین فریضہ بھی ہے ، اس وقت ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد بھی رکھنا ہے او

رملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم پر نظر بھی رکھنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس لاہور میں سابق گورنر پنجاب و معروف سیاستدان غلام مصطفے کھر اور پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا ۔ گورنر پنجاب نے اعجاز احمد چوہدری کو پی ٹی آئی پنجاب کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ ملک ایک فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ یہاں بسنے والا ہر باشندہ اس کاوارث اور محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

انشا اللہ وزیر اعظم کا سعودی عرب اور رواں ہفتے چائینہ کا دورہ پاکستان کی معیشت میں خاطر خواہ بہتری میں معاون ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت اپنی تمام تر توجہ ملک کو معاشی طو رپر مستحکم کرنے پر مرکوز کئے ہوئے ہے ۔گورنرنے کہا کہ اس وقت ہر شخص کو پاکستان اول پاکستان آخر کے نظریے پر پابند رہنا ہے یہ حب الوطنی کا تقاضا بھی ہے اور وقت کی آواز بھی ۔قبل ازیں،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف کے پارٹی رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی زیدی نے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے سینٹ کا ٹکٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خواتین کوجو اِس ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہیں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین تعلیم سے لے کر مختلف شعبوں میں نا صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں بلکہ یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کر رہی ہیں ۔

مزید خبر یں

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں ... تفصیل