ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام کو مسلسل ذہنی کوفت میں مبتلا رکھنے کے مترادف ہے،زاہد خان

پشاور(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہاہے کہ حکومت کابجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرناناقابل فہم اور عوام کو مسلسل ذہنی کوفت میں مبتلا رکھنے کے مترادف ہے،پٹرول 5 روپے،ڈیزل 6 روپے37 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں 6روپے 48پیسے اضافہ کرنا عوام پر ڈرون حملہ ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بجائے معاشی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت عملاً تمام سیکٹرز میں ترقی کا عمل رک چکاہے حکومت کے غلط فیصلوں سے صنعتکار، تاجر ، سرمایہ دار ، مزدور ، کسان ، تنخواہ دار طبقہ نالاں نظر آرہاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے بھی غریب آدمی زندہ در گور ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور حکومت نے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ سنجیدہ پالیسیوں کے بغیر پاکستان کے معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے،

الزامات لگانے اور ملک چلانے میں فرق ہے ۔زاہد خان نے کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے اس وقت آزادی نصیب ہوگی جب بے لاگ احتساب ہو جس کے حوالے سے عمران خان الیکشن سے قبل بلند و بانگ دعوے کرتے رہے ہیں،نیب کی جانب سے 71 سیاستدانوں کے جو نام جاری کیے گئے ہیں اُن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک پارلیمانی رکن کا نام بھی نہیں آیا جو کہ ہمارے ورکرز کیلئے باعث فخر ہے اور اب ہمارے مخالفین کو بھی یہ یقین ہوچلا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو ایک منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیں کیونکہ ایک طرف ملک کی حالات نے غریب عوام سے نوالہ چھین لیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومتی اقدامات اور فیصلوں کیوجہ سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ اور چینی یوآن کی قیمتیں اضافے کے بعدبلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل