اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کااضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے ‘ مسرت چیمہ

cpec

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے اور سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کااضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران خزانہ چھلکنے کے دعوے کرتے رہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں نے ایسا کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جس سے عوام کی زندگیوں میں آسودگی آ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔ ملک و قوم پر مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ عارضی ہے اور اس کے بعد انشا اللہ ہم نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے جس سے پاکستان کی معاشی مشکلات کم ہوں گی ۔ سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کا اضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے اور اس سے سی پیک کے تحت منصوبوں کی تعدادمزید بڑھے گی ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ملائیشیا ٹریڈرز ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے نئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل