خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

جولائی سے اکتوبر تک موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں دو ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا،مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ ایکسائز سندھ کی ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی دس روزہ مہم گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 17627 گاڑیاں چیک کی گئیں۔مہم کے دوران 916 گاڑیاں محکمہ ایکسائز سندھ نے اپنے قبضے میں لیں جبکہ 1384 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔کراچی میں 4648 گاڑیاں ٰ حیدرآباد میں 5652 ،سکھر میں 2685 ، لاڑکانہ میں 1796، میرپورخاص میں 1470 اور شہید بے نظیرآباد میں 1376 گاڑیاں چیک کی گئیں اور ان گاڑیوں سے ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں 15792698 روپے وصول کئے گئے۔

یہ تمام تفصیلات صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی صدارت میں ہونے ایک اجلاس میں بتائی گئیں۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ، ٰ شعیب احمدصدیقی ، ڈائریکٹر ایڈمن سید سبطین اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ رواں مالی سال میں جولائی 2018 سے اکتوبر 2018 تک موٹر وہیکل ٹیکس / رجسٹریشن فیس کی مد میں 2178833599 روپے وصول کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 1943663416 روپے وصول کئے گئے تھے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے روڈ چیکنگ مہم کے کامیاب انعقاد پر محکمہ ایکسائز سندھ کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اب تک ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان سے بھی درخواست کی کہ وہ اگلی روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل ہی اپنے ٹیکسز اور واجبات جمع کروادیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے روڈ چیکنگ مہم کے دوران عوام نے محکمہ ایکسائز سندھ کے عملے سے بھرپور تعاون کیا اور موٹر رجسٹریشن دفاتر کا رخ کرکے بڑی تعداد میں ٹیکسز جمع کروائے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت میں 485 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018) کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ہواہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران 7ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںمزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق(آج) منگل کوانٹربینک مارکیٹ ... تفصیل