اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

ہیکرز کے حملوں نے آن لائن بینکنگ سسٹم کی کمزوریاں عیاں کر دیں، پاکستان اکانومی واچ

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں اور بھاری نقصانات نے انٹرنیٹ بینکنگ کے نظام میں موجود کمزوریاں عیاں اور انٹرنیٹ سیکورٹی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت واضع کر دی ہے۔

دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی سہولت ختم کر دی ہے جو مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے صارفین کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔مرکزی بینک مالیاتی اداروں کو انٹرنیٹ سیکورٹی فول پروف بنانے کا پابند کرے جبکہ دیگر سرکاری اور نجی ادارے بھی اقدامات کریں تاکہ اہم ڈیٹا چوری ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سائبر کرائمز کا شعبہ انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا ہے جبکہ سرکاری اور نجی ادارے اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق2014 میں عالمی سطح پر سائبر کرائمز کے نقصانات پانچ سو ارب ڈالر تک تھے جو امسال چھ سو ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں جبکہ ایک اور ادارے کے مطابق 2021 تک اس کے نقصانات عالمی جی ڈی پی کے ایک فیصد تک پہنچ جائیں گے ۔اس جرم میں اضافہ کی وجہ جرم میں آسانیاں،مجرموں کی سرکوبی میں ناکامی اور اس کا انتہائی منافع بخش ہونا ہے۔انھوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی کے قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔یہ جرم کسی ملک کی بین القوامی ھدود کا پابند نہیں ہے اس لئے اس سلسلہ میں بین الاقوامی تعاون کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔عالمی برادری متحد نہ ہوئی تو یہ جرم اور لٹنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ملائیشیا ٹریڈرز ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے نئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل