لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کی جے آئی ٹی میں مزید ایف آئی اے افسران کی شمولیت، تحقیقاتی افسران کی تعداد 30ہوگئی، تفتیش میں تیزی

کراچی(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے میگا اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران پر دباؤ کم کرنے کیلئے دوسرے شہروں کے مزید ایف آئی اے افسران کو کراچی طلب کرکے ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ کا واحد کیس ہے جس میں جے آئی ٹی ممبران کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے۔ ہر ایف آئی اے تفتیشی افسر کے پاس 4/5جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات ہیں اور وہ بینکوں کے افسران اور سندھ حکومت کے ٹھیکیداروں اور دیگر افراد کو طلب کرکے اس حوالے سے سوال و جواب کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک کنسٹرکشن ٹائیکون کے داماد، آباد کے ایک سابق عہدیدار اور کراچی میں سب سے بڑے ٹھیکے لینے والی کمپنیوں کے مالکان کو بھی طلب کرکے ان سے باریک بینی سے تحقیقات کی گئیں۔ اب ایف آئی اے کے یہ افسران اس اسکینڈل کی تحقیقات تیز رفتاری سے کررہے ہیں جن میں کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کھوسو، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سراج پنہور، احمد ندیم سرور اور محمد علی ابڑو، انسپکٹرز احمد جان، عبدالجبار مہندرو، ارشد بھٹی اور اقبال، سب انسپکٹر منصور مہمند، عدنان دلاور، عمران خان اور ظہور بچکانی۔ لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جمیل خان میو، امان اللہ خان، آفتاب بٹ، حمادالرحمن اور رئیس باجوہ اور انسپکٹراحسن باجوہ، ملتان سے انسپکٹر انصار عباسی، پشاور سے انسپکٹر امجد اور انسپکٹر افتخار، اسلام آباد سے ایڈیشنل ڈائریکٹرز طارق ملک اور سید محمد بلال شامل ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل