محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

جدید فارمنگ کے فروغ کے لئے جلد سندھ زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔محمد اسماعیل راہو

tunnel farming

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت ،سپلائی وپرائسز محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ میں جدید فارمنگ کے فروغ کے لئے جلد سندھ زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اور آباد گاروں اور کاشتکاروں کو قرضوں کی فراہمی کے لئے کمرشل بینکوں کو پابند کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سندھ زرعی پالیسی 2018-2030سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی پالیسی میں آباد گاروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات شامل کی جائیں گی ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے جدید فارمنگ ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین کے زرعی ماہرین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کیا جائے گا اور چین سے زراعت کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کپاس ، چاول ،گنے اور گندم کے علاوہ سبزیوں پھلوں اور دیگر کیش کراپس کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ آبادگاروں اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے موبائل ایپلیکشن متعارف کرائی جائے گی اور ایس ایم ایس کے زریعے بہتر پیداوار کے حصول اور موسمی فصلوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی صوبائی وزیر نے اجلاس کے شرکاپر زوردیا کہ سندھ زرعی پالیسی سے متعلق آئندہ اجلاس میں وہ اپنی سفارشات پیش کریں تاکہ جلد از جلد سندھ زرعی پالیسی کا اعلان کیا جاسکے ۔اجلاس میں سیکریٹری محکمہ زراعت آغا ظہیر الدین ،ڈی جی زراعت سندھ سمیت سندھ آبادگاربورڈ ،ہولسیلرز اور ایکسپورٹرز کے نمائندوں ،عالمی بینک کے نمائندوں ،فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ،جنگلات وجنگلی حیات ،محکمہ مویشی وماہی پروری زراعت ،کامرس ،خزانہ اور منصوبہ بندی وترقیات کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل