محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کراچی میں خصوصاً اہم ترین تجارتی مرکز صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،میئر کراچی وسیم اختر

waseem akhtar

کراچی (ویب ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں خصوصاً اہم ترین تجارتی مرکز صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،

اس کارروائی کے دوران صدر کی اصل حالت کو بحال کرنے اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف قابضین سے علاقے کو خالی کرایا جائے گا، یہ کارروائی پیر کو شروع ہوچکی جو تین مرحلوں میں مکمل ہوگی اور صدر اور ایمپریس مارکیٹ کی مکمل اصل حالت میں بحالی تک جاری رہے گی، سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر شہر کے تمام اسٹیک ہولڈر اداروں کی مشترکہ کوشش سے یہ کارروائی شروع کی گئی ہے، کراچی کے شہری صدر اور ایمپریس مارکیٹ کو اصل حالت میں دیکھ سکیں گے اور صدر میں عوام کو جو دشواریاں اور تکلیفیں ہو رہی تھیں اس سے نجات حاصل ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کارروائی میں کسی کا نقصان نہ ہولہٰذا قابضین سے پہلے بھی کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور تجاوزات کو ازخود ہٹالیں تاکہ یہ کارروائی مکمل ہو، دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیگر اداروں کے ہمراہ پیر کو صدر کے اطراف مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کی جس میں فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے ہر طرح کی تجاوزات کو صاف کردیا گیا، اس دوران 100 سے زائد پختہ دکانوں اور سینکڑوں ٹھیلوں اور پتھاروں کو ہٹایا گیا ،اس کارروائی میں 400 اہلکاروں پر مشتمل افرادی قوت نے حصہ لیاجبکہ تجاوزات کے خلاف اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات، ڈی ایم سی جنوبی اور شرقی، کنٹونمنٹ بورڈ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے متعلقہ ذمہ داران نے بھرپور حصہ لیا اور داؤد پوتہ روڈ ، زیب النساء اسٹریٹ، مینسفیلڈاسٹریٹ، پاسپورٹ آفس سے ملحقہ تینوں گلیاں، نیو پریڈی اسٹریٹ، ایمپریس مارکیٹ اور پارکنگ پلازہ کے سامنے، ریگل چوک، نوید کلینک سمیت دیگر فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے صاف کردیا، مختلف اداروں کے نمائندوں پر مشتمل 4 مختلف ٹیمیں بنائی گئی تھیں، مذکورہ ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں صدر کی مختلف فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کو صاف کردیا جہاں فٹ پاتھوں پر بہت ساری غیرقانونی دکانیں ، گنے کی مشینیں ، چبوترے، لوہے کا سامان سمیت دیگر اشیاء رکھی ہوئی تھیں جس کے باعث آنے جانے والوں کو فٹ پاتھوں پر چلنے کی سہولت میسر نہیں آرہی تھی اور ان فٹ پاتھوں پر بے پناہ تجاوزات کے قیام کے باعث یہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، آپریشن کے دوران ضبط کئے گئے سامان کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسٹور میں جمع کرایا دیا ، پاسپورٹ آفس سے ملحقہ گلیوں میں کئی ہوٹل مالکان نے ہوٹلوں کے نام کے بڑے بڑے بورڈز اس طرح لگا رکھے تھے کہ وہ فٹ پاتھوں پر جھکے ہوئے تھے جنہیں محکمہ انسداد تجاوزات نے بلاتفریق کارروائی کرکے مکمل طور پر ہٹادیا اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر میں فٹ پاتھیں لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتی ہیں اور فٹ پاتھوں پر کسی بھی طرح کی تجاوزات قائم نہیں کی جاتیں ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کو مکمل طور پر صاف نہیں کردیا جاتا، انہوں نے کہا کہ مختلف نگراں کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جن مقامات پر تجاوزات صاف کی گئی ہیں وہاں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے سے قبل مذکورہ علاقے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مختلف بینرز لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف پمفلٹس بھی تقسیم کردیئے گئے تھے

تاکہ کاروباری حضرات تجاوزات کو ازخود ہٹا دیں ، ساتھ ہی ساتھ ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اعلانات بھی کرائے گئے تھے، انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف شروع ہونے والا یہ آپریشن تین مرحلوں میں مکمل ہوگا، پہلے فیز میں صدر کی مختلف شاہراہوں کے اطراف فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو صاف کیا گیا ہے جبکہ اگلے دن دوسرے فیز میں وہ تجاوزات جو دکانوں کے ساتھ قائم ہیں انہیں ہٹایا جائے گا اور تیسرے فیز میں ایمپریس مارکیٹ کی اصل حالت کو واپس بحال کرنے کیلئے وہاں موجود تمام تجاوزات کو صاف کردیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کو اس کی اصل حالت میں بحال کریں گے اور عدالتی احکامات پر ہر طرح سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل