لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

کراچی کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے کام جاری ہے توقع ہے کہ بہت جلد اس کے اثرات عوام کے سامنے آئیں گے،میئر کراچی وسیم اختر

waseem akhtar

کراچی (ویب ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے کام جاری ہے توقع ہے کہ بہت جلد اس کے اثرات عوام کے سامنے آئیں گے، کراچی میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، حکومت سرمایا کاری کرنے والوں کو خوش آمدید کہے گی اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی،

حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی ترقی کے لئے شب و روز مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن قونصل جنرل MR.EUGEN WOLLFARTH سے بات چیت کے دوران کیا، جنہو ں نے پیر کی صبح میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اورسینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم شہر ہے حکومت نے اس کی ترقی اور خوبصورتی پر کام شروع کر رکھا ہے شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں، کراچی کا وسیع ساحل سمندر اس کی خوبصورتی اور تفریحی مواقع میں بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم پر عزم ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے طبی اداروں کو معیاری بنانے ، روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی، ساحل سمندر کی خوبصورتی اور دیگر تفریحی سہولتوں کی فراہمی میں کامیاب ہوں گے کیونکہ وفاقی حکومت ، حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اس حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے،

ہم کراچی کے تفریحی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی سیوریج کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کے ساتھ رابطہ میں ہیں توقع ہے کہ اس میں بتدریج بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی خوبصورت اور ترقی یافتہ شہرہونے کی حیثیت سے بحال ہو،جس پر تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں اور اس پر کام جاری ہے ہماری خواہش ہے کہ جرمن سرمایہ کار کراچی کی ترقی میں تعاون اور سرمایا کاری کریں حکومت ان کو تمام تر سہولیات مہیا کرے گی، میئر کراچی نے کہا کہ اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ بیرون ملک سے سرمایاکار یہاں مختلف شعبوں میں سرمایا کاری کرسکتے ہیں، اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل MR.EUGEN WOLLFARTHنے کہا کہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے میئر کراچی کی کاوشیں مثالی ہیں توقع ہے کہ ان کی قیادت میں شہر مزید خوبصورت اور ترقی یافتہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ان کو کراچی میں زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر یہاں کا موسم اور ماحول اچھا ہے اور توقع ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی، جرمنی کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایا کاری کی ترغیب دی جائے گی، دونوں حکومتیں مل کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کریں تو اس میں ہمیں خوشی ہوگی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل