لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

تاجکستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، شیرالی ایس جونونوف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تاجکستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کومزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تاجکستان کے سفیر جناب شیرالی ایس جونونوف نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ تاجکستان کا دورہ کر کے وہاں کے ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری شراکتیں قائم کریں جس سے وہ سنٹرل ایشیاء کی طرف برآمدات کو بہتر فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔شیرالی ایس جونونوف نے کہا کہ پاکستان چینی، ٹیکسٹائل مصنوعات، سیمنٹ ، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، ادویات اور چمڑے کی مصنوعات سمیت متعدد اشیاء تاجکستان کو برآمد کر سکتا ہے لہذا پاکستانی ایکسپورٹرز تاجکستان کے ساتھ کاروبار کے ان ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں پاکستان کی سیمنٹ کمپنیوں نے تاجکستان کی 60فیصد مارکیٹ پر قبضہ کیا ہوا تھا اور تاجکستان نے پاکستان کی سیمنٹ کمپنیوں کو وہاں سیمنٹ کے پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی تھی لیکن ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اب چین کی سیمنٹ کمپنیوں نے وہاں کی مارکیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان جلد ہی پاکستان کے ساتھ دوشانبے سے لاہور براہ راست پروازیں شروع کرے گا جس سے دوطرفہ تجارت اور عوامی روابط کو بہتر فروغ ملنے کی توقع ہے۔ سفیر نے کہا کہ چین سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کارتاجکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سرمایہ کار بھی تاجکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے پر زیادہ توجہ دیں جس سے وہ سنٹرل ایشیاء کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنا ایک وفد تاجکستان لے جانے پر غور کرے اور دوشانبے میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کرنے کی کوشش کرے جس سے پاکستان کی برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس موقع پر تاجر برادری کو کاسا 1000منصوبے پر جاری کام کی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ چیمبر کے وفد کو تاجکستان کا دورہ کرنے میں ہرممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ تاجکستان سنٹرل ایشیاء میں داخلے کیلئے ایک گیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے اور پاکستان اس کے ساتھ مضبوط تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے تا کہ تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان پانی سے بجلی پیدا کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان اس شعبے میں تاجکستان کے ساتھ تعاون بڑھا کر اپنی معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کو چاہیے کہ وہ روڈ، ریلوے اور ہوائی روابط کو فروغ دینے پر توجہ دیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار و سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں سہولت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے عمدہ مواقع پیدا کر دیئے ہیں لہذا تاجکستان کے سرمایہ کار سی پیک سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انو ر سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سنٹرل ایشیاء کی مارکیٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے اور تاجکستان کے ساتھ قریبی تعاون فروغ دے کر ان مقاصد کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر اپنا ایک وفد تاجکستان لے جانے پر غور کرے گا تا کہ وہاں کی تاجر برادری کے ساتھ براہ راست ملاقاتیں کر کے باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل