کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وزیراعظم کا دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرمجوشی اور روابط بڑھیں گے ،مذہب کی آڑ میں تخریب کاری کرنا عوام کی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے،سینیٹر شبلی فراز

pakistan and china

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا‘ جس ملک کے 99 فیصد لوگ مسلمان ہوں جبکہ آئین و قانون‘ قرآن و حدیث کے مطابق ہو‘ وہاں مذہب کی آڑ میں تخریب کاری کرنا عوام کی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کے بعد دورہ چین بھی انتہائی کامیاب رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرمجوشی اور روابط بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے عوام 99 فیصد مسلمان ہوں‘ جبکہ آئین و قانون‘ قرآن و حدیث کے مطابق ہو وہاں مذہب کی آڑ میں تخریب کاری کرنا عوام کی املاک کو نقصان پہنچاناقابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو کچھ ہوا اس حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے کہ پاکستان کے اداروں اور حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مستقبل میں مذہب کی آڑ میں عوام کی املاک کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کا کڑا احتساب ہوگا‘ چین نے پاکستان کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا‘ قوم کا پیسہ قوم کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے حوالے سے دونوں ممالک نے مقامی کرنسی میں تجارت کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ ڈالر کے دباؤ کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔ علاقائی کرنسی میں تجارت اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران نقصان کرنے والوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ اور چینی یوآن کی قیمتیں اضافے کے بعدبلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل