کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا ٗوزیراعظم عمران خان

imran khan

شنگھائی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا ٗملک میں احتساب اور شفافت کا نظام رائج کر ناچاہتے ہیں ٗ ہماری حکومت نئے پاکستان کا نعرہ لگا کرآئی ہے، ہم ہرشعبے میں تبدیلیاں لارہے ہیں ۔

پیر کو انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کی تشکیل کرتے ہوئے رابطے بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نئے پاکستان کا نعرہ لگا کرآئی ہے، ہم ہرشعبے میں تبدیلیاں لارہے ہیں، پاکستان ہرلحاظ کے مواقع سے بھر پورملک ہے، سی پیک سے چین اورپاکستان دونوں کو معاشی اور تجارتی فائدہ ہوگا انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں شاہراہ قراقرم، سی پیک کے جدید ہائی ویز کے نیٹ ورک کا حصہ ہے جو گوادر کی بندرگاہ سے جوڑتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا نقطہ آغاز بھی ہے جس سے خطے کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

ہم شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، کاروبار اور حکومت چلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان افرادی قوت میں بھی مالامال ہے، 10 کروڑ پاکستانی 35 سال سے کم عمر ہیں اوراسی طرح نیا پاکستان کاروبار کے لیے اہم اوربہترجگہ ہوگی ٗ ہم پاکستان میں وسائل سے مالامال ہیں جس میں زرخیززمین، 12 کلامیٹک زونز پر مشتمل ایک زمین ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان ٹیکسٹائل اور کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا اہم ملک ہے جبکہ پاکستان سے طبی سامان کی برآمد بھی اہم ہے۔

اس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کر دیا ہے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے دنیا میں انقلاب برپا کر رکھا ہے۔شی جن پنگ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے جس کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام ممالک کے لیے چین کے دروازے مزید کھولے جائیں گے۔چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ درآمدات بڑھا کر عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔نمائش میں وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیراعظم سمیت مختلف ممالک کیسربراہان اور 130 ممالک کی 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل