سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ

کراچی (کا مرس ڈیسک)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ، منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ روپے کے مقابلے میں یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.42روپے سے بڑھ کر132.72روپے اورقیمت فروخت132.52روپے سے بڑھ کر132.82روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.50روپے سے بڑھ کر132.20روپے اورقیمت فروخت132.00روپے سے بڑھ کر132.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں 1.00روپے اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں 65پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید148.75روپے سے بڑھ کر149.40روپے اورقیمت فروخت150.75روپے سے بڑھ کر151.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر171.00روپے اورقیمت فروخت172.00روپے سے بڑھ کر173.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.80روپے سے بڑھ کر35.00روپے اورقیمت فروخت35.40روپے سے بڑھ کر35.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید35.75روپے سے بڑھ کر35.90روپے اورقیمت فروخت36.35روپے سے بڑھ کر36.50روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کو اتار چڑھاوکے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 64.61پوائنٹس کی کمی سے 38547.76پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث60.65فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس سیکٹر کو سہولتوں اور آسانیوں کی فراہمی کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی گئی اصلاحات سے آگہی دینے کے لئے سیمینار منعقد کئے گئے۔ سیمینار ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے پہلے،سب سے بڑے اسلامی اور بہترین بینک میزان بینک نے ترسیلات کے نئے پراسیسنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے آئی ٹی کمپنی کمپیوٹر ریسرچ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف ... تفصیل