کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید83ارب77 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

stock exchange

کراچی (کا مرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید535پوائنٹس کمی سے 41000کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید83ارب77 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت7.60فیصدزائداور73.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، کیمیکلز اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41554پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 40757پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم ایک بار پھرغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 535.44پوائنٹس کمی سے40958.53پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے85کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،260کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب77 کروڑ17لاکھ14ہزار560روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب90 ارب15 کروڑ83لاکھ78ہزار165روپے ہوگئی ۔منگل کومجموعی طور پر23کروڑ3لاکھ60ہزار420شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیر کی نسبت1کروڑ62لاکھ77ہزار790 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت175.00روپے اضافے سے9600.00روپے اورہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت36.11روپے اضافے سے766.11روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سے2400.01روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت62.14روپے کمی سے1200.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 2کروڑ46لاکھ36ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.28روپے اضافے سے31.78روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں 1کروڑ58لاکھ38ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے کمی سے38.08روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس274.79پوائنٹس کمی سے19730.36پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس880.67 پوائنٹس کمی سے70327.97پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس298.31پوائنٹس کمی سے29761.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل