پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

اسپیکر قومی اسمبلی کی ترکی کے سفیر مصطفی یرداکول سے ملاقات،سی پیک میں شمولیت کی پیشکش

cpec

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے پاکستان میں تعینات سفیر مصطفٰی یرداکول سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کی مشترکہ مذہب ،ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورتر کی اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تر کی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے اور دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ہم آہنگی کے فروغ اور دونوں اقوام کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری سے خطے کے تمام ممالک کے عوام برابر مستفید ہونگے جس سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکی کو سی پیک کے منصوبوں میں شریک ہونے کی پیشکش کی ۔ تر کی کے سفیر مصطفٰی یرداکول کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرُ عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں اور تر کی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و خو شحالی کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ترکی کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سی پیک منصوبے میں شریک ہونے کی پیشکش کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ترکی کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو دوسری لیگ آف پارلیمنٹرین فار القدس کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جو 14دسمبر کو استبول میں منعقد ہو رہی ہے ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل