وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا شر وع کر دیا،میاں محمد اسلم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا شر وع کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضا فہ غر یب افر اد کو زندہ در گور کر نے کے مترادف ہے ،

ڈیزل پر ساڑھے32 روپے اورپٹرول پرسترہ روپے ٹیکس وصول کرنا عوام کے جیبوں پر ڈاکے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف یو نین کونسلوں کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا حکمرانوں نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کے ساتھ بلند وبانگ دعوے اور وعدے کیے تھے مگر بدقسمتی سے تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی معاملات میں بہتری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کل( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم ... تفصیل

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل