محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ڈیزل پر 32 روپے ٹیکس قابل مذمت ہے،بشیر احمد ماندائی

petrol

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا کہ ڈیزل پر ساڑھے32 روپے اورپٹرول پرسترہ روپے33 پیسے ٹیکس وصول کرنے کامیڈیارپورٹ میں انکشاف لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل ریکارڈ اضافہ کرتی چلی جارہی ہے جس سے عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹرمقدار پر ہوشربا ٹیکس وصول کیاجارہا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔بلوچستان کے عوام غربت بے روزگاری وبدامنی سمیت حکمرانوں کی نااہلی وبدعنوانی کا شکار ہیں سی پیک میں بلوچستان کو اہمیت نہیں دی جارہی ۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کے ساتھ بلند وبانگ دعوے اور وعدے کیے تھے مگر بدقسمتی سے تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی معاملات میں بہتری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔رہی سہی کسر چندوفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے پوری کردی ہے جوکہ حکومت کے لیے مزید مشکلات کاباعث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے چند مہینوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے۔بشیر احمدماندائی نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کوتھوڑاریلیف مل سکے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل