وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر اور دیگر اشیاء کی شان دار قیمت میں نیلامی

Stephen Hawking

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ کے معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی ذاتی اشیاء کی آن لائن نیلامی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ہاکنگ کی وہیل چیئر 296750 پاؤنڈز (393000 ڈالر) کے قریب فروخت ہوئی۔ ان کی اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ رواں برس مارچ میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اعصابی بیماری کا شکار ہونے کے بعد ان کی زندگی کا طویل حصّہ وہیل چیئر پر گزرا۔ وہ کائنات کی تخلیق کے حوالے سے اپنی تحقیق کے سبب خصوصی شہرت رکھتے تھے،برطانوی سائنس دان کی فروخت ہونے والی اشیاء میں ان کے مقالات ، تمغے، ایوارڈز، ان کی مشہور کتاب (وقت کی مختصر تاریخ) کی ایک کاپی کے علاوہ آئزک نیوٹن، چارلس ڈارون اور البرٹ آئنسٹائن سے متعلق کئی مخطوطے شامل ہیں۔

کائنات کے پھیلاؤ کی خصوصیات سے متعلق اسٹیفن ہاکنگ کا 117 صفحات پر مشتمل تحقیقی مقالہ 584750 پاؤنڈز (767000 ڈالر) میں فروخت ہوا۔شہرہ آفاق سائنس دان کے میڈلز اور ایوارڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 296750 پاؤں ڈز رہی۔ اس نیلامی کا انتظام کی جانب سے کیا گیا تھا اور یہ نو روز تک جاری رہی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل