لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

امریکا نے عراق کو ایران سے بجلی خرید کرنے کی خصوصی اجازت دے دی

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے عراق کو پڑوسی ملک ایران سے بجلی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس ضمن میں پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے گذشتہ سوموار کو ایران کے خلاف نئی مگر سخت اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں جن کے تحت ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے والے ملک کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عراق کو اس پابندی سے مستثنا قرار دے دیا ہے اور اس کو ایران سے بجلی خرید کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عراق اس وقت ایران سے بجلی کے علاوہ قدرتی گیس بھی خرید کررہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایران کے بارے میں خصوصی ایلچی برائن ہْک نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو ایران سے توانائی درآمد کرنے کے لیے ایک خصوصی اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور وہ درآمد کردہ بجلی کی قیمت ایران کو ادا کرسکے گا۔ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے عراق کو اپنے جنوبی علاقے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہاکہ عراق ( امریکا کا ) ایک دوست ملک اور شراکت دار ہے اور ہم اس کے استحکام اور خوش حالی کے لیے پْرعزم ہیں۔ایک عراقی عہدے دار نے بتایا کہ امریکا نے ہمیں ایک منصوبہ پیش کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا ہے ۔اس کے تحت ہم یہ تجویز پیش کریں گے کہ ہم کیسے ایرانی گیس اور تیل پر بتدریج انحصار کم کرسکتے اور ان کا استعمال ختم کرسکتے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل