نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے

Ayan Ali

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت نے کی، دوران سماعت ملزمہ ایان علی نے نئے وکیل کے توسط سے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ایان علی کی بیماری کی درخواست اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے باوجود وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے، ایان علی کے نئے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمہ 8 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔عدالت نے ملزمہ ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیا اور مقدمہ کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب ایان علی کے نئے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان علی کی صحت بہت بہتر ہوگئی ہے، وہ جلد پاکستان واپس آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایان علی کے پرانے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو باقاعدہ تبدیل کردیا گیا ان کی جگہ بیرسٹر سرفراز میتو اور افتخار باجوہ ایان علی کیس کے نئے ایڈووکیٹس مقرر ہوئے ہیں، دو رکنی وکلاء کی نئی ٹیم نے عدالت میں وکالت نامے پیش کیے۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 6 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کل( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم ... تفصیل

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل