وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

لاہور چیمبر کا پانچ روزہ ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام مکمل

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پانچ روزہ ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا، پروگرام کے شرکاء نے برآمدات کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے وسیع تجربے اور مہارت سے استفادہ کیا۔

یہ پروگرام لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کی سفارشات کی روشنی میں تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوان تاجروں کو برآمدات کے لیے بہترین مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔ اختتامی تقریب میں ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پروگرام کا افتتاح کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر اور لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کیا تھا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر کے ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان تاجروں کو برآمدی شعبے میں قدم رکھنے کی ترغیب دینا اور برآمدات و عالمی تجارت سے متعلق قواعد و ضوابط کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا خاطر خواہ کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کا موجودہ حجم پاکستان میں موجود پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتا لہذا نوجوان تاجروں کو آگے آکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔ لاہور چیمبر ماضی میں ایسے پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کرواتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ اقدامات اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے شرکاء کو برآمدات کے فروغ کے لیے سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کام کرنا چاہیے، ویلیوایڈیشن، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل