محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس ٗایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 726 افراد کو نوٹسز جاری کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے 726 افراد کو نوٹسز جاری کردئیے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں وہ مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں جنہیں ایف آئی اے اسلام آباد سے رابطے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری ہوئے ان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے چار موجودہ و سابق رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں جن میں بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد وہرہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو 12 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی چاروں افراد کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل