پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

تیل کی پیدوار میں یومیہ ایک ملین بیرل کی کمی کی جائے، سعودی وزیر توانائی کی اوپیک ممالک سے اپیل

oil

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو خام تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل کی کمی متعارف کرانی چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں کہی۔ تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

ابو ظہبی میں ایک کانفرنس کے دوران سعودی وزیر توانائی خالد الفلیح کا کہنا تھا کہ صورتحال کے تیکنیکی جائزے کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی لائی جائے تاکہ مارکیٹ میں توازن قائم ہو سکے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل