خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نمر مجید کو گرفتار کرنے کا حکم ٗ طبیعت خراب ہوگئی

namar majeed

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نمر مجید کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا جس پر ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جن بینکوں سے قرضے لیے گئے تھے انہیں دی گئی مختلف سیکیورٹیز اب موجود نہیں ہیں، کدھر ہے نمر مجید؟چیف جسٹس نے نمر مجید سے استفسار کیا کہ اومنی گروپ کی سیکیورٹی کدھر غائب ہو گئی؟نمر مجیدنے انہیں جواب دیا کہ سیکیورٹی غائب ہونے کا علم نہیں ہے ٗمیں شوگر مل کے معاملات کو دیکھتا ہوں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ نمر مجید کو گرفتار کر لیں اور شامل تفتیش کریں ،اس کو بھی پکڑ کر باپ کے ساتھ بند کردیں اندر بیٹھ کر یہ دونوں مسئلہ حل کریں۔اس موقع پر نوجوان نمر مجید کو عدالت میں چکر آ گئے، ان کے لڑکھڑانے پر وکلاء نے انہیں تھام لیا، ان کی طبیعت گرفتاری کاعندیہ دینے پر خراب ہوئی،نمر مجید کی اہلیہ اور والدہ کو عدالت نے روسٹرم پر بلالیا۔چیف جسٹس نے نمر مجید کی اہلیہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے بھی ہم نے بلایا تھا اور بہت عزت دی تھی، آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ لین دین کے معاملات میں اونچ نیچ ہوجاتی ہے، ہمیں سب معلوم ہے، آپ کے گھر کے سامنے جو گھر ہے ہمیں اس کا بھی پتہ ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس گھر کے اندر جو گڑھا کھودا گیا ہے ہمیں اس کا بھی پتہ ہے، اس گڑھے کو کیوں کھودا گیا ہے اس کا بھی ہمیں پتہ ہے اور اس گڑھے کے اندر سے جو کاغذ نکلے ہیں ان کے بارے میں بھی ہمیں معلوم ہے۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس کیس کے بارے میں بہت کچھ پتہ ہے ،ہفتے کو دوبارہ آپ کو طلب کریں گے، لیکن ہفتہ آخری دن ہوگا اس کے بعد موقع نہیں ملے گا۔چیف جسٹس نے نمر مجید کی بیوی اور والدہ کو ہدایت کی کہ آپ دونوں تفتیش میں تعاون کریں، دولت رحمت ہوتی ہے اسے زحمت نہ بنائیں، میں آپ کے دوسرے بیٹے کو بھی لاہور بلا رہا ہوں، بینکوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں، ہفتے کو آخری دن ہو گا۔

نمر مجید سے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آپ کو اس دن آپ کی بیوی اور والدہ کی وجہ سے گرفتار نہیں کرایا۔نمر مجیدکی اہلیہ نے عدالت سے کہا کہ باقی سارے بینک مان گئے ہیں، صرف نیشنل بینک نہیں مان رہا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیر رضوی نے عدالت کے روبرو بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پیش رفت رپورٹ آ چکی ہے،یہ رپورٹ اومنی گروپ کے بنک اکاؤنٹس سے متعلق ہے۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کو تشکیل ہوئے 3 ماہ ہوگئے ،

احساس ہے یہ ایک مشکل کام ہے، کوئی شک اور شبہ نہیں جے آئی ٹی اچھا کام کر رہی ہے،تحقیقات میں اس کی اچھی پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کر سکتے،تحقیقات اتنی آسان نہیں۔چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ عبدالغنی مجید کو اڈیالہ منتقل کریں، فون پر پورے سندھ کو ڈکٹیشن دے رہا ہے۔جے آئی ٹی سربراہ نے حتمی رپورٹ دینے کیلئے عدالت عظمیٰ سے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ۔

سندھ بینک کے وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ اومنی گروپ کا 70 سے 80 پرسنٹ سرمایہ بینکوں سے قرض ہے، بینکوں سے کہا جائے کہ ملوں کا کنٹرول لے لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بینکوں کو بلا لیتے ہیں، مگر یہ بینکوں کا نہیں عوام کا پیسہ ہے،بینکوں کے نمائندے پیش ہوں گے،ہم ان سے صورت حال سمجھ لیں گے ۔انہوں نے اومنی گروپ کے وکیل سے کہا کہ اومنی گروپ کے ہنڈی کے پیسے بھی مل گئے ہیں، جو لانچوں کے ذریعے پیسے بھیجتے رہے ہیں وہ واپس کر دیں، جو عوام کا پیسہ لیا ہے وہ واپس کر دیں ہم کیس ختم کر دیں گے۔اومنی گروپ کے وکیل منیر بھٹی نے جواب دیا کہ اومنی گروپ کی 3 ملیں اور ڈیفنس کی جائیدادیں بینکوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیشنل بینک کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ نیشنل بینک کو یہ چیز منظور نہیں۔کیس کے دو اغوا شدگان گواہوں کے وکیل سردار اسلم نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کے دو گواہ غائب کر دیے گئے ہیں، دونوں ایف آئی اے میں پیش ہوئے اس کے بعد غائب ہو گئے۔عدالت نے آئی جی سندھ کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت میں 485 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018) کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ہواہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران 7ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںمزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق(آج) منگل کوانٹربینک مارکیٹ ... تفصیل