مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز)عبدالشکوررانا کی زیر صدارت عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کے لئے ایل ڈی اے کے لا ڈائریکٹوریٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے اور مقدمات کی سماعت کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کی خاطر جامع سوفٹ وئیر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے -اس سوفٹ وئیر کے ذریعے ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کو لا ڈائریکٹوریٹ سے منسلک کر دیا جائے گا –

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز)عبدالشکوررانا نے گزشتہ روز عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی – انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے لاء ڈائریکٹوریٹ کے افسران متعلقہ قوانین کا گہرا مطالعہ کریں اور عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کے جوابات مکمل تیار ی کے ساتھ ڈرافٹ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریکارڈ سفٹنگ سیل کومزید فعال بنایا جائے او ر یہاں کل وقتی ڈائریکٹر تعینات کیا جائے – غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے فیلڈ سٹاف کو ضروری مشینری اور گاڑیاں ترجیحی بنیاد پر مہیا کی جائیں – تمام ڈائریکٹرز اپنی اپنی سکیموں کے رہائشی ‘کمرشل ‘خالی اورتجاوزشدہ پلاٹوں کی فہرستیں ایک ہفتے کے اندر اندر تیار کریں تاکہ ان کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سکیموں میں واقع ایسے پلاٹوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں جو مفاد عامہ کے مقاصد‘ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے طویل عرصہ قبل الاٹ کئے گئے مگر ابھی تک خالی ہیں اور ان پر شہریوں کی سہولت کے لئے عمارتیں تعمیر نہیں کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہر ہفتے منعقد کیاجائے گا۔ تمام ڈائریکٹرز اپنے اہداف مکمل کرنے کے لئے ذاتی طور پر کاموں کی نگرانی کریں۔اجلاس میں ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ‘لینڈ ڈویلپمنٹ ‘ٹاؤن پلاننگ ‘کمرشلائزیشن ‘ریکوری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36400اور36500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں43ارب75 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.68فیصدکم جبکہ47.64فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے کپاس کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاﺅ میں مندی کا عنصرغالب رہا۔ جبکہ کاروباری حجم بھی کم رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا بھاﺅ فی 7000 تا 8800 روپے جبکہ ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) نئے کلینڈر سال کا تیسر اکاروباری ہفتہ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران نہ صرف کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا بلکہ 48ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کو مجموعی سرمایہ بھی79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان ... تفصیل