دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ، خاتمہ ارتکائی بنیادوں پر ہی ممکن ہے ، ڈی جی نیب بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام الحمد یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف شعور و آگاہی کے سلسلے میں بین الجامعات تقریری مقابلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے میں بلوچستان کی تمام یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ڈائریکٹر نیب بلوچستان احتشام الحق نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن نے ہمارے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں اور شایدہی کوئی شعبہ ہو جس میں بد عنوانی کا بسیرا نہ ہو۔ کرپشن کا خاتمہ ارتکائی بنیادوں پر ہی ممکن ہے جس کے لئے طلباء اور نوجوانوں کی ذہن سازی بنیادی سطح سے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا طلباء کے کرپشن کے خلاف جذبات اور احساسات سے ہم پر ا مید ہیں کہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ قومی احتساب بیوروبد عنوانی میں ملوث کرپٹ افسران و دیگر افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ عوام الناس مین کرپشن کے معاشرے پر برے اثرات کے حوالیسے شعور و آگاہی کی مہم بھی چلا رہا ہے۔

انھوں نے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے مختلف محکموں میں نظم و نسق کے قیام اور میرٹ کے فروغ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات ا ٹھائے جا رہے ہیں۔ تعلیم سے منسلک ذمہ دار افسران، اسا تذہ، تعلیمی درسگاہوں اور طلباء کا کردار بھی اس حوالے سے انتہائی کلیدی ہے،ڈین الحمد یونیورسٹی مہرانساء کا کہنا تھا کہ بدعنوانی و دیگر معاشرتی برائیوں کی تباہ کاریوں سے پہلو تہی کی جا رہی ہے ان برائیوں کا کھلے عام ہونا اِس بات کا متقاضی ہے کہ اِنکی روک تھام کے لئے اقدمات کئے جائیں میری نظر میں ان برائیوں کے تدارک کے لئے طلباء کا ساتھ سب سے کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اکیلا کرپشن کے خلاف نہیں لڑ سکتا۔ اس کو ختم کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔قبل ازیں کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 38900پوائنٹس سے کم ہو کر38300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب12ارب روپے سے زائدڈوب گئے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے روئی کی خریداری بڑھادی ہے جبکہ جنرز نے بھی اسٹاک میں رکھی ہوئی روئی فروخت کرنا شروع کردی جس کے باعث کاروباری حجم میں نسبتاً اضافہ ہوگیا جبکہ روئی کے بھاﺅ میں بھی ... تفصیل