لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیمبر کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں عامر علی احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو چیف کمیشنر اسلام آباد تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، چیئرمین فاؤنڈر گروپ زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی، محمد نوید ملک، خالد چوہدری، اشفاق حسین چھٹہ، مرزا محمد علی، طاہر عباسی، محمد حسین، راجہ عبدالمجید اور نثار احمد مرزا شامل تھے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے عامر علی احمد نے کہا کہ تاجروصنعتکار برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا مقامی انتظامیہ ان کے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی مشاورت سے مارکیٹوں ، تجارتی مراکز اور صنعتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ تاجر برادری صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو سہولت کے ساتھ فروغ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ مل جل کر شہر کی بہتر ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے تمام اجاگر کردہ مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے اپنے خطاب میں تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل سے چیف کمیشنر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر علی احمد نے بطور ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد اور ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے تاجر برادی کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے ا ور اس امید کا اظہار کیا کہ بطور چیف کمیشنر وہ تاجروصنعتکار برادری کے مسائل کو حل کرانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد ادارے چیف کمیشنر کے ماتحت کام کر رہے ہیں لہذا تاجر برادری کے ان اداروں سے متعلقہ مسائل حل کرانے میں مقامی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں پرامن ماحول کے قیام کی کوششوں میں تاجر برادری مقامی انتظامیہ کے ستھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چیف کمیشنر اسلام آباد کو مفید تجاویز پیش کیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل